Published on: 19 Nov 2018
تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم دی انفارمر کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا ۔
اینڈریا ڈی اسٹیفانوکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابقہ مجرم کے گرد گھوم رہی ہے جو بھیس بدل کر ایسی جیل میں داخل ہوجاتا ہے جہاں کی سیکورٹی انتہائی سخت ہوتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں اینا ڈی ارماس،جوئل کینامین،سیم اسپروئل،روتھ بریڈلے،مارٹن میک کین،جینا ولس اور جارج لیون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
فلم 22مارچ 2019کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔













