صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ، خاتون اوّل بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیامیں سب سے زیادہ محبت اورشفقت کرنےوالی شخصیت ہیں۔
ایوان صدر میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر وہاں موجود خواتین سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اوِل کا کہنا تھا کہ آئیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں سب مل کروطن عزیز کو مذہبی رواداری سے امن کا گہوارہ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سب کیلئے مشعل راہ ہے، آئیں سب مل کران کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر وطن عزیز کو مذہبی رواداری سے امن کا گہوارہ بنائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادیت نے انسانوں کو جہالت سے نکالا۔
خاتون اوّل بیگم ثمینہ علوی ایس او ایس ویلج اور پاکستان سویٹ ہوم سمیت دیگر اداروں کے بچوں کا ایوان صدر میں استقبال کر کر رہی ہیں
محفل میلاد میں خواتین ارکان اسمبلی، آرمی چیف سمیت دیگر اہم شخصیات کی بیگمات بھی شریک ہوئیں۔
ایوان صدر میں منعقدہ محفل میلاد کی خصوصی بات یہ تھی کہ یہاں پر ایس او ایس ویلج اور پاکستان سویٹ ہوم سمیت دیگر اداروں میں رہنے والے بچوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا













