روس اور چین کو یکطرفہ غنڈہ گردی اور تاریخ کوپلٹانے والے تمام اقدامات کی مخالفت کرنی چاہیے، چینی صدر شی

0
920

چینی دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا جنگل کے قانون کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور چین کوتمام یکطرفہ غنڈہ گردی اور تاریخ کوپلٹانے والےاقدامات کی مخالفت کرنی چاہیے، امریکا اور ایران کی لڑائی کو روکنا ضروری ہے جبکہ مذاکرات اس وقت خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

اس موقع پر روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اورچین آزادخارجہ پالیسی کےلئے پرعزم ہیں، دونوں عالمی سطح پر استحکام برقرار رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

پیٹون نے کہا کہ روس اور چین کا تقریباً تمام ترتجارتی لین دین روسی اورچینی کرنسی میں ہے، چین کو توانائی فراہمی جاری رکھنے کےلیے تیار ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY