بہبود اطفال کی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ یمن میں سن 2015 سے شروع ہونے والے مسلح تنازعے کے بعد تقریباً پچاسی ہزار ایسے بچے ہلاک ہو چکے ہیں، جن کی عمریں پانچ سال اور اس سے کم ہیں۔

امدادی تنظیم کے مطابق زیادہ تر بچوں کی ہلاکت کم خوراکی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ غذا کی کمی سے بچوں کے کئی جسمانی اجزا بتدریج غیرفعال ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی کہا ہے کہ یمن میں تیرہ لاکھ بچے غذا کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY