ڈنمارک نے خاشقجی قتل اور یمنی تنازعے کے تناظر میں سعودی عرب کے لیے ہتھیاروں کی برآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈنمارک کے وزیرخارجہ کی جانب سے بتایاگیا کہ یہ فیصلہ یورپی یونین کی وزارئے خارجہ کی کانفرنس میں حالیہ بات چیت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے لیے منظور کردہ عسکری ہتھیار اور فوجی سازوسامان اب فروخت نہیں کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈنمارک اب ایسا مواد بھی سعودی عرب کو نہیں دے گا، جس کا عسکری استعمال ممکن ہو۔

SHARE

LEAVE A REPLY