برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے  ہفتے کے روز برسلز میں یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک اور یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر سے ملاقات کرنے والی ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد یورپی سربراہ کانفرنس میں بریگزٹ سے متعلق مجوزہ معاہدے کو منظور کرانے کے لیے حمایت حاصل کرنا بتایا گیا ہے۔ چالیس برس تک یورپی یونین کا حصہ رہنے کے بعد برطانیہ اب اس بلاک سے نکل رہا ہے، تاہم کئی امور پر اتفاق کے باوجود شمالی آئرلینڈ کی سرحد اور جبرالٹر سمیت متعدد معاملات ابھی حل طلب ہیں۔ ٹریزا مے کے بقول انہوں نے جبرالٹر معاملے پر ہسپانوی وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY