عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

0
887

شاہ محمود قریشی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو کرتارپور کوریڈور کھولنے کے فیصلے سے پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سکھ یاتریوں کوپاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی خارجہ امور کی وزارت نے پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے نام خط میں کرتار پورہ کوریڈرور کھولنے کی پیشکش پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کرتار پور بارڈر پوائنٹ کے حوالے سے موقف خوش آئند ہے۔

ترجمان پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کا کہنا ہے کہ بھارتی کابینہ نے اپنے علاقے میں بارڈر تک راہداری بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی طرف سے بھی اپنے علاقے میں بابا گرو نانک دربار تک راہدرای بنانے پر منصوبہ بندی کی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کرتارپور کراسنگ پوائنٹ کھولنے کے حوالے سے کہا ہے کہ جلد اس حوالے سے خوشخبری ملے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی کابینہ کی طرف سے کرتارپور بارڈر کھولنے کی پاکستان کی تجویز پر اتفاق کو دونوں ممالک میں امن کے خواہشمندوں کی کامیابی قراردیا ہے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ درست سمت میں ایک صحیح قدم ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے سرحد کے دونوں اطراف امن و آشتی اور صاحبان دانش کی آواز کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY