دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنالئے ہیں جبکہ پاکستان کو اب بھی 394 رنز کی برتری حاصل ہے۔
دبئی ٹیسٹ میچ کے دوران حارث سہیل اور بابر اعظم نے سنچریاں مکمل کیں،حارث سہیل نے 421 گیندیں کھیلیں اور 147 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کیویز بیٹسمین آج پورے دن میں صرف حارث سہیل کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے،دوسری طرف بابراعظم نے اللہ اللہ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی۔
24 سالہ بیٹسمین نے 17 ویں ٹیسٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی ہے، انہوں نے دو برس قبل اسی میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔












