کراچی کی فاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کرپشن کیسز کی سماعت تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر ملتوی کردی گئی۔

کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزم پیش ہوئے، تفتیشی افسر کی عدم حاضری کے باعث سماعت دو جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو گواہوں کے ہمراہ طلب کر لیا۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 25سے زائد ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے، مقدمے میں 10ملزمان اشتہاری ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY