سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میری سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست ہے کہ بتا دیں کہ وہ پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کر سکتے

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں عوام کے مسائل پر بحث ہو، ہم اسمبلی کا اجلاس چلانا چاہتے ہیں۔ کل کو کوئی حکومتی ارکان میں سے بھی کوئی گرفتار ہو سکتا ہے، پروڈکشن آرڈر جمہوری حق ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سٹینڈنگ کمیٹی ریلوے نے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے اس کو بھی سپیکر نے روک دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی خود پروڈکشن جاری نہیں کر رہے یا کسی کا دباؤ ہے؟

SHARE

LEAVE A REPLY