اداکار بابر علی کو قتل کی دھمکیاں، امریکا روانہ ہوگئے

0
77

فلم اسٹار و ٹی وی اداکار بابر علی نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہونے اور پیچھا کیے جانے پر امریکا روانہ ہوگئے۔

اداکار بابر علی نے نامعلوم افراد کی جانب سے مختلف اوقات میں دھمکی آمیز کالز موصول ہونے پر تھانہ ڈیفنس ‘سی’ میں 16 نومبر کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

اس کے باوجود نامعلوم افراد کی جانب سے پیچھا کرنے پر اداکار نے پولیس کو اطلاع دی، تاہم نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر اداکار بابر علی امریکا چلے گئے۔

بابر علی کا کہنا تھا کہ حساس موضوع پر مبنی ڈرامہ ‘رانی’ میں کام کرنا کچھ لوگوں کو پسند نہیں آیا، اس لیے انہوں نے مذہبی بنیاد پر جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر علی کی ‘اشارے تمہارے’ کے ساتھ واپسی

انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی پاکستان میں ہے تاہم عدم تحفظ کا شکار ہونے پر وہ کچھ عرصے کے لیے امریکا آگئے ہیں اور تب تک وہاں رہیں گے جب تک حکومت نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرواتی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چھوڑنے کا وہ سوچ بھی نہیں سکتے اور مناسب تحفظ ملنے پر وطن واپس آئیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY