مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو پیاسا رکھنے کی ذمہ داری ایم کیو ایم پر عائد ہوتی ہے۔

مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی پیکیج کے نام پر پی ٹی آئی سے سودا کیا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ ایم کیو ایم والے بتائیں کراچی پیکیج کہاں ہے؟

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے میئر کراچی والوں کے گھر ڈھانے میں مصروف ہیں جبکہ پی پی شہریوں کے گھر بچانے کے لیے عدالت جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو پیاسا رکھنےکی ذمہ داری متحدہ پر عائد ہوتی ہے، احتجاج میں مٹھی بھر افراد کی شرکت ثبوت ہے کہ ایم کیو ایم کی کہانی ختم ہوگئی۔

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ کراچی والے ایم کیو ایم پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY