آسٹریلیا میں شدید گرمی کی وجہ سے جنگلی جھاڑیوں میں لگی ہوئی آگ اب زیادہ شدید ہو گئی ہے۔ حکومت نے شمالی آسٹریلیائی شہر برسبین کے نواحی دیہات کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
وسطی اور شمالی کوئنز لینڈ کے وسیع علاقے میں لگی ہوئی آگ نے کئی مقامات پر سڑک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر ہر قسم کی ٹریفک کو معطل کر دیا ہے۔ جنگلی جھاڑیوں کی آگ ایک سو پندرہ مختلف مقامات پر لگی ہوئی ہے۔
ان جھاڑیوں میں آگ کے پھیلنے کی وجہ تیز رفتار ہوا بتائی گئی ہے۔ اسی آگ کی لپیٹ میں آ کر اکیس برس کا ایک نوجوان ہلاک ہو گیا ہے۔












