وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے یا نہ بھیجنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان شین اسپائسر کے مطابق امریکی حکومت افغان مشن اور اس کی حکمتِ عملی کے حوالے سے غور وخوض کر رہی ہے۔

شین اسپائسر نے اپنا یہ بیان نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کی ان خبروں کے بعد دیا ہے جن کے مطابق امریکا طالبان کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے اپنے مزید تین سے پانچ ہزار تک فوجی افغانستان میں تعینات کرنے کا سوچ رہا ہے۔ دوسری جانب افغان حکومت نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY