سڈنی ٹیسٹ میں چوتھے روز کے کھیل سے پہلے تیز بارش شروع ہوگئی ہے، جس کے بعدآج بھی کھیل تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔
ایمپائر اب سے نصف گھنٹے بعد گراونڈ کا معائینہ کریں گے
پاکستان نے کل تیسرے روز کے خاتمے پرپہلی اننگز میں 8وکٹیں گنواکر 271رنز بنالئے، میزبان ٹیم کا پہاڑ جیسا اسکور برابر کرنے کیلئے اسے مزید 267رنز کی ضرورت ہے اوراس کی صرف 2وکٹیں باقی ہیں۔ یونس خان 136اور یاسر شاہ 5رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کو آگے بڑھایا،پاکستان کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا اور اظہر علی صرف 13رنز کا اضافہ کرکےآؤٹ ہوگئے، انہوں نے 71رنز کی اننگز کھیلی، یونس خان اور اظہر علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 146رنز بنائے












