آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جا ئے گا ۔

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ کے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے اسکواڈ کو ہی برقرار رکھا ہے۔

آسڑیلوی اسکواڈ کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر، جیکسن برڈ، پیٹر ہینڈز کومب، جوش ہیزل ووڈ، عثمان خواجہ، نیتھن لیون، نک میڈنسن، میٹ رینشا، چاڈ سیئرز، میچل اسٹارک اور میتھیو ویڈ پر مشتمل ہے

SHARE

LEAVE A REPLY