امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی اور روسی رہنماؤں سے بات چیت کی تجویز دی ہے، جس کے تحت ’ہتھیاروں کی بے قابو دوڑ‘ کو روکا جا سکے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے رواں برس سات سو سولہ ارب ڈالر خرچ کیا، یہ پاگل پن ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مستقبل میں کسی وقت وہ صدر شی جن پنگ اور صدر ولادمیر پوٹن کے ساتھ مل کر بامعنی مذاکرات کریں گے تاکہ ہتھیاروں کی یہ بے قابو دوڑ روکی جا سکے۔












