جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی نئے گورنر سندھ مقرر

0
319

وفاقی حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنر سندھ مقرر کردیا، وہ تقریباً 14 سال تک اس عہدے پر فائز رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ لیں گے۔

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی نئے گورنر سندھ ہوں گے، یہ فیصلہ کیا گیا صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں، اس کے بعد صدر مملکت نے نیاگورنرتعینات کرنے کی منظوری دی اور ایوان صدر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیوں ہوا؟ ذرائع کاکہناہےکہ اس کی وجہ ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاسی جماعت کاان پراعتمادکھونا اورمتنازع ہوجانا ہے، وہ دسمبر 2002 سے گورنر سندھ کے عہدے پر تعینات ہیں، یوں وہ تقریباً 14 سال تک گورنر سندھ رہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

وزیرا عظم نے جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان صدیقی کو نیا گورنر سندھ تعینات کرنے سے پہلے ان سے رضامندی بھی حاصل کی ۔ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی چیف جسٹس آف پاکستان رہ چکے ہیں۔ 2008 کے صدارتی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے آصف علی زرداری کے مقابلے میں انہیں اپنا امیدوار بھی نامزد کیاتھا ۔

ذرائع کے مطابق صدر اور وزیرا عظم کی ملاقات میں قومی امور سے متعلق بعض دیگرفیصلے بھی کیےگئے جن کااعلان چند روزمیں متوقع ہے

SHARE

LEAVE A REPLY