ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے سومرویلے کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

میچ کے چوتھے روز 4 وکٹ کے نقصان پر 65سکور کے ساتھ کیویز کی دوسری اننگ جاری ہے اور  ان کی6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 26 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز آگے بڑھائی تو کپتان کین ولیمسن 14 اور سومرویلے ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY