سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتساب عدالت کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا24 دسمبرتک فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت نے فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس کے ٹرائل کی مدت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کو خط لکھا تھا۔
سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کی درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کر تے ہوئے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کر لیا تھا۔
جس کے بعد سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو حکم دیا کہ وہ ان دونوں ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر تک سنا دے۔













