وزیراعظم عمران خان نے پیر کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

0
823

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اس اجلاس میں وزراء کی سو روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

حکومت کے سو روز پورے ہوتے ہی وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا شور زور پکڑتا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ کا اہم اجلاس پیر کو بلالیا ہے۔چند وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم چند وزراء کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور اب وزراء کا مستقبل کارکردگی سے مشروط ہوگا۔ مراد سعید کو وفاقی وزیر مواصلات بنائے جانے کا امکان ہے۔۔ حکومتی حلقوں کے مطابق وزیراعظم چند وزرا کی غیر ضروری بیان بازی سے بھی خفا ہیں جبکہ اتحادی جماعت کے ایک وزیر کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہیں۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے چند وزراء سے باز پرس کئے جانے کا بھی امکان ہے۔۔

SHARE

LEAVE A REPLY