شاہی قلعہ کی بحالی: فرانس 6 ارب کا قرض دیگا

0
1301

علی پارک کو شاہی قلعہ میں شامل کیا جائیگا، ثمر پیلس میں عجائب گھر تعمیر کیا جائے گا، فرانسیسی سفیر کامحکمہ منصوبہ بندی کا دورہ

شاہی قلعہ کی خوبصورتی و بحالی کیلئے فرانس6ارب روپے قرض دیگا۔رقم اندرون لاہور میں موجود مختلف تاریخی عمارتوں کی مرمت و بحالی سمیت اس ثقافتی ورثہ کی تزئین و آرائش کیلئے بھی استعمال کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق فرانس کے سفیر مسٹر مارک بریٹے نے صوبائی محکمہ منصوبہ بندی و ترقی پنجاب کادورہ کیا اور چیئر مین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فرانسیسی سفیر کو اندرون لاہور کی تاریخی عمارتوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی پہلے مرحلے میں شاہی قلعہ کے عقب میں موجود رم مارکیٹ کو ختم کر کے اطراف میں موجود علی پارک کو شاہی قلعہ میں شامل کیا جائے گا۔

شاہی قلعہ کے اندر موجود ثمر پیلس میں سٹیٹ آف دی آرٹ عجائب گھر تعمیر کیا جائے گا۔ اندرون لاہور میں موجود تین حویلیوں کی بحالی پر بھی کام کیا جائے گا۔ حویلی دینہ ناتھ ، حویلی بجنات کو بحالی کے بعدوا لڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد کیا جائے گا۔والڈ سٹی حویلیوں کی بحالی کیلئے اراضی خریدے گی فرانسیسی سفیر مارک بریٹے نے اندرون لاہور کی تاریخی عمارتوں کا دورہ بھی کیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY