وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ہمراہ ایک فون لا سکتے ہیں اس پر ٹیکس نہیں ہوگا البتہ اضافی فون پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا سے بیان جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہمیں ٹیکس کلچراپناناہوگا، ہم 2ارب ڈالرکےموبائل درآمدکررہےہیں اس پرٹیکس نہیں لگائیں گے تو کیسے چلے گا؟
اوور سیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں اضافی فون پر ٹیکس ہے ، ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے مہنگے فون پر 38% ٹیکس ہےاس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہو گی۔ٹیکس کلچر اپنانا ہو گا
انہوں نے کہا کہ 60 ڈالرسےکم قیمت کےفون پرٹیکس نہ ہونےکےبرابرہے،مہنگے فون پر 38فیصدٹیکس ہےاس سےزیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہو گی۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے لائے گئے فون پر ٹیکس لگانے پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔












