انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پلیئرز کی نئی ٹیسٹ رینکنک جاری کر دی ہے ۔ بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے ، تاہم ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ۔
نیوزی لینڈ نے بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا اور رینکنگ میں دو درجہ ترقی پائی، لیکن اس کے کپتان کین ولیمسن رینکنگ میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ، پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا قبضہ برقرار ہے ، جبکہ کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں ۔
بابر اعظم ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں واحد پاکستانی ہیں جو پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے، نیوزی لینڈ کے ویگنر کی دوسری اور ٹم ساؤتھی کی چوتھی پوزیشن ہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا تیسرا نمبر ہے۔
ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولرشامل نہیں، فاسٹ بولر محمد عباس 14ویں نمبر پر ہیں۔












