پیراگون سکینڈل: خواجہ برادران 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

0
669

احتساب عدالت نے آشیانہ اور پیراگون سٹی سکینڈل میں گرفتار سعد رفیق اور سلمان رفیق کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے دونوں بھائیوں کو 22 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کہا ملزمان نے پیراگون کی ملکیت سے متعلق جھوٹ بولا، سعد رفیق اہلیہ کے نام پر سوسائٹی بنانے جا رہے تھے، سوسائٹی کی زمین سعد رفیق نے فروخت کی، پھلروان گاؤں کے قریب پیرا گوان سٹی کے نام سے سوسائٹی بنائی، پیراگوان سوسائٹی غیر قانونی ہے، ایل ڈی اے سے منظور نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے وکلا سے کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہزارو‍ں پولیس اہلکار اور رینجرز لگائی ہوئی ہے، عدالت میں لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں ہے، گھر کا کھانا بند کر دیا گیا ہے، نیب میں واش روم کے اندر چٹخنی نہیں ہے، نیب نے گھر سے آیا ہوا کھانا واپس بھجوا دیا۔ انہوں نے کہا میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، میرے سیل میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، ہم دونوں بھائی کوئی دہشتگرد نہیں ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز پیراگون ہاؤسنگ کرپشن سکینڈل میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی ایم پی اے سلمان رفیق کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کر کے انہیں نیب آفس منتقل کر دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY