علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 اپریل تک توسیع

0
553

لاہور کی احتساب عدالت نے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنانے اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علیم خان کو عدالت پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ تحقیقات کب تک مکمل ہوں گی۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کچھ ریکارڈ اکٹھا کرنا باقی ہے جلد ہی انویسٹی گیشن مکمل کرلیں گے۔

احتساب عدالت کے جج نے علیم خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ نیب تفتیشی کہتے ہیں کہ علیم خان نے ریکارڈ چھپا رکھا ہے، جس پر علیم خان کے وکیل نے نیب تفیتشی کہ الزام کو رد کرتے ہوئے بتایا کہ علیم خان تو جیل میں ہیں ریکارڈ کیسے چھپا سکتے ہیں۔

عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر علیم خان کے خلاف فائنل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے انکے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY