امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ویتنام کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے خواہاں ہیں جو کہ دونوں ملکوں کے لیے سودمند ہو گی۔

اتوار کو ہنوئی میں ویتنام کے صدر ٹران ڈئی کوانگ سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ “تجارت کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ممالک کو قواعد میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ میرے لیے یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ ویتنام حالیہ برسوں میں امریکہ کے لیے تیزی بڑھتی ہوئی برآمدی منڈی بنا ہے۔”

انھوں نے اپنے ویتنامی ہم منصب کو اپنے ہاں اقتصادی اصلاحات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر سراہا۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ “ہم نے ابھی ویتنام میں امریکی مصنوعات کے بارے میں زبردست تبادلہ خیال کیا۔ میں پراعتماد ہوں کہ امریکی توانائی، زراعت، مالی شعبہ، ہوابازی اور دفاعی مصنوعات آپ کی بہت سی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہیں۔ نہ صرف قابل بلکہ یہ کسی سے بھی بہتر ہیں۔”

SHARE

LEAVE A REPLY