ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے ایرانی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے دباؤ ضرور ہے، تاہم ایران اپنی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔

 قطر میں دوحہ فورم پالیسی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران پابندیوں سے نمٹنا جانتا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس امریکا نے ایرانی جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد سخت پابندیوں کا نفاذ کر دیا ہے۔ جواد ظریف نے اپنے خطاب میں ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا، جن میں کہا جاتا ہے کہ ایران یمن میں متحرک حوثی باغیوں کو ہتھیار فراہم کرتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY