اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس میں درآمدی یوریا کی مارکیٹ قیمت کا تعین کیا جائے گا، 50 ہزار سے ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کا جائز ہ بھی لیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، ای سی سی درآمدی یوریا کی قیمتوں میں کمی کی تجویز کا جائزہ لے گی ، درآمدی یوریا کی فی بوری قیمت میں 50روپے تک کمی کی تجویز ہے۔

اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے کھاد کی طلب و رسد کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY