سندھ میں سی این جی سٹیشنز آج رات 24 گھنٹے کیلئے دوبارہ بند

0
639

کراچی میں چھ روز کے بعد گیس کا بحران کنٹرول ہوا تو شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان کے اعلان کے بعد سی این جی سٹیشنز معمول کے مطابق کھل گئے تاہم ہفتے وار تعطل کے سلسلے میں آج رات سی این جی سٹیشنز دوبارہ 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دیئے جائیں گے۔

چھ دن اذیت میں گزنے کے بعد کراچی والوں کی مشکل آسان ہو گئی، سی این جی سٹیشنز کھل گئے، گیس بحران بالآخر تھم گیا۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کی سوئی سدرن گیس کو یقین دہانی کے بعدسی این جی مالکان نے رات 8 بجے سٹیشنز کھول دیئے۔

جہاں سی این جی سٹیشنز کھولنے کا اعلان ہوا وہیں شہریوں نے اپنی گاڑیوں کے ہمراہ سی این جی سٹیشنز کا رخ کیا، آج صبح صورتحال معمول پر آنے پر شہریوں نے راحت کا سانس لیا اور مستقبل میں حکومت کو گیس بندش سے متعلق حکمت عملی بنانے کا مشورہ بھی دیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق ہفتے وار تعطل کے سلسلے میں آج رات 8 بجے سی این جی سٹیشنز دوبارہ 24 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY