امریکی فوج کی جانب سے صومالیہ میں شدت پسندوں کے خلاف چھ فضائی حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں ساٹھ سے زائد مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

پیر کے روز امریکی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دسمبر کی 15 تاریخ کو صومالی دارالحکومت موغادیشو کے جنوب میں گندارشے کے علاقے میں چار فضائی حملے کیے گئے تھے، جن میں 28 مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے، جب کہ 16 دسمبر کو مزید دو فضائی کارروائیاں کی گئیں۔

امریکی فوجی بیان کے مطابق ان حملوں میں کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ امریکی فوج کے مطابق یہ حملے صومالی حکومت کے ساتھ رابطہ کاری کے ساتھ کیے گئے، جن کا مقصد الشباب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY