فلم اور ٹی وی کے معروف اداکارعلی اعجاز انتقال کر گئے

0
1001

پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار علی اعجاز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے، ان کی عمر 77 برس تھی۔ علی اعجاز نے 28 فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ خواجہ اینڈ سن اور کھوجی علی اعجاز ان کے مقبول ڈرامے تھے۔

علی اعجاز نے 1967میں کیریئر کا آغاز کیا، فلم انسانیت انکی پہلی فلم تھی جس کے بعد دلبر جانی، یملا جٹ، جی او جٹا، دبئی چلو، عشق پیچا اور دوستانہ جیسی اردو اور پنجابی 26 فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔ ٹی وی ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری نے ان کے فنی کیرئیر کو چار چاند لگا دئیے جن میں خواجہ اینڈ سن، کھوجی علی اعجاز اور ہیر رانجھا سمیت دیگر شامل ہیں۔

اداکار علی اعجاز طویل عرصہ سے علیل تھے تاہم دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا جس کے باعث وہ خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY