یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یمنی حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد حدیدہ میں گولیاں چلنے یا توپوں کے گولے داغنے کی آوازیں ختم ہو کر رہ گئی ہیں۔

جنگ بندی کے معاہدے کے بعد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی صدر عبدالربو منصور ہادی نے اپنی افواج کو حدیدہ شہر اور صوبے میں کسی قسم کی خلاف ورزی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایران نواز حوثی ملیشیا نے بھی جنگی حالات بظاہر ختم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یہ فائربندی سویڈن کے قصبے ریمبو میں گزشتہ ہفتے کے دوران فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY