لاہور: ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا جاری،ٹریفک متاثر ،شہری پریشان

0
547

لاہور کےکلب چوک پر ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا دھرنا بدستور جاری ہے۔ شہرکی مصروف ترین شاہراہ مال روڈاور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناہے۔

ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کے احتجاج کے باعث اسپتالوں میں مریض اور سڑکوں پر عوام رل گئے ہیں۔ علاج کے بجائے احتجاج کرنے والے مسیحاؤں کے آگے لاہور کے شہری بے بس اور لاچار ہوگئے، دوا دینے والے ہی لاہور والوں کے لیے وبال جان بن گئے ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث اسپتال آنے والے مریض ہی نہیں اس دھرنے کی سزا لاہور کی سڑکوں پر سفر کرنے والے شہریوں کو بھی بھگتنی پڑی۔

شہری روز گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں لیکن ڈاکٹروں کو کوئی فکر نہیں، وہ بوریا بستر لے کر دھرنے کے نام پر سکون سے پکنک منانے میں مصروف ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY