پی پی نے جے آئی ٹی رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا

0
725

پیپلزپارٹی نے جے آئی ٹی رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس پر قانونی چارہ جوئی کرنےاور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور انتقامی کارروائیوں کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں شہید بینظیر بھٹو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں سی ای سی کے ممبران کے علاوہ صنم بھٹو کی خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس میں جے آئی ٹے کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت اور آصف زرداری اور فریال ٹالپور کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں پیدا ہونے والی صورتحال پرغور کیا گیا۔

اجلاس میں اراکین نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اورحکومت کی سو روزہ کارکردگی کومسترد کرتے ہوئےشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY