آصف زرداری کی نااہلی، درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے منظور

0
687

سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف کی درخواست الیکشن کمیشن میں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ،سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

درخواست گزار خرم شیر زمان کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نیویارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، جن کو اثاثوں کی تفصیلات میں ظاہر نہیں کیا گیا، آئین کے مطابق آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اب دوسرے کی باری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY