پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خؤاجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو آحتساب عدالت میں پیش کیا گیاا، لیگی کارکنوں کے

 خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا گیا جبکہ احتساب عدالت کے اطراف سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو روکنے کے لیے پولیس نے خاردار تاریں لگا کر جوڈیشل کمپلیکس کے راستوں کو بھی سیل کیا جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اندر، باہر اور عدالت میں بھی تعینات کی گئی۔

ادھر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے بیٹے کمرہ عدالت پہنچے جبکہ پولیس نے وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا، اس موقع پر وکلا اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

احتجاج کے پیش نظر عدالت کو خاردار تاروں سے سیل کردیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نوان کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف کیس کی سماعت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتسان بیورو (نیب) کی جانب سے دونوں افراد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی، لیگی کارکنان کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام بالا نے احتسان عدالت کو بھی کنٹینرز اورع خار دار تاریں لگاکر سیل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں مطلوب تھے تاہم انہیں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY