اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج آرمی چیف سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبہ بلوچستان کی سیکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا.

پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی کو آرڈینیشن سے صورتحال میں بہتری آئے گی

آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کو تقویت دینا پاک فوج کی ترجیح ہے.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا انحصاربلوچستان میں امن واستحکام اورترقی سے ہے.

سپہ سالار نے مزید کہا کہ پاک افغان بارڈرپر باڑ لگانے سے سیکیورٹی کی صورت حال مزید بہترہوگی. پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی کو آرڈینیشن سے صورتحال میں بہتری آئے گی.

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبےمیں سیکیورٹی بہتربنانےمیں پاک فوج کی کوششیں قابل قدرہیں، بہتر سیکیورٹی سے سماجی واقتصادی منصوبے بہتر طورپرمکمل ہوسکیں گے۔ خوش حال بلوچستان پروگرام کےتحت مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی، آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY