ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی ہے ۔
ایم کیوایم پاکستان کےرہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہاہے کہ سندھ میں گورنرراج سمیت کسی بھی غیرآئینی اقدام کی ایم کیو ایم حمایت نہیں کرےگی۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ اظہا رالحسن نے کہا کہ جمہوری و آئینی طریقے سے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کامطالبہ اپوزیشن کا حق ہے، سندھ حکومت نےخود سب کو اپنےپیچھےلگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سےجانےوالوں کی سیاست ختم ہوگئی ہے ،ان سے کہتاہوں واپس آجائیں۔












