چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جو تین بار وزیراعظم بن کر فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے گا۔
تیمر گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی مخالفین کو چن چن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ملک کے معاشی حالات ایسے نہیں کہ ہم انتقام کی سیاست یا کھلاڑی کو برداشت کریں، 8 فروری کو عوام ایک بار پھر پیلز پارٹی کو منتخب کریں گے۔
عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو جو موقع ملا تھا وہ انہوں نے انتقامی سیاست میں ضائع کر دیا، زمان پارک کے دور میں انتقامی سیاست پر زور دیا گیا، وعدہ نیا پاکستان کا تھا مگر جب حکومت میں آئے تو وہی کام کیا جو پہلے ہوتا تھا۔












