سعودی ریاستی میڈیا کے مطابق صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ملزمان پر مقدمے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی استغاثہ نےجمال خاشقی قتل کے مقدمے میں عدالت کا سامنا کرنے والے گیارہ زیرحراست ملزمان میں سے پانچ کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا۔
سعودی حکام نے ان ملزمان کے نام نہیں بتائے ہیں۔ واضح رہے کہ جلاوطن سعودی صحافی جمال خاشقجی گزشتہ برس اکتوبر میں استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیے گئے تھے۔












