افغانستان میں طالبان نے پندرہ حکومتی عہدیداروں کو اغوا کر لیا ہے۔ مقامی حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ اغوا کی یہ کارروائی فراہ صوبے میں رونما ہوئی۔
یہ سرکاری ملازمین صبح کے وقت دفتر کی طرف رواں تھے کہ طالبان جنگجوؤں نے انہیں اغوا کر لیا۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق افغان سکیورٹی دستوں نے اغوا ہونے والے افراد کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے تاہم فوری طور پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔












