ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہی الیکشن کروائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر کو اختیارات دینے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ق) کی اپیلیں خارج کی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر کو اختیارات واپس دینے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر پارٹی بن چکے ہیں، مسلم لیگ ن کو سپورٹ کر رہے ہیں، ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت الیکشن صاف و شفاف نہیں ہو سکتا، ججز پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے، عدالت ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے











