کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کی طبیعت خراب

0
1187

کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو بخار اور جسم میں درد کی شکایت لیکن اپنے معالج سے ملنے نہیں دیا گیا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم کی دوران اسیری طبعیت خراب ہو گئی ہے لیکن انھیں اپنے ذاتی معالج سے ملنے نہیں دیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا جیل میں روزانہ بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ لیا جاتا ہے جبکہ سابق وزیراعظم اپنی ادویات بروقت لے رہے ہیں۔

دوسری جانب دنیا نیوز ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی جو نصف گھنٹہ جاری رہی، اس موقع پر ان کے صاحبزادے جنید صفدر بھی ہمراہ تھے۔

جیل پولیس ذرائع کے مطابق ملاقات میں سابق وزیراعظم کی صحت اور جیل میں فراہم کی گئیں سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کیسوں میں پیش رفت اور قانونی مشاورت بھی کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY