جرمن چانسلر انگيلا ميرکل نے کہا ہے کہ ان کا ملک سابقہ نازی دور ميں يونان ميں کيے گئے جرائم کی تاريخی ذمہ داری کا احساس کرتا ہے۔ ميرکل نے يہ بات جمعہ گیارہ جنوری کو يونانی دارالحکومت ايتھنز ميں کہی۔

وہ سن 2014 کے بعد یونان کے دورے پر ہیں۔ جرمن چانسلر کے بقول وہ اس سے واقف ہيں کہ نازی جرمنی نے يونان کو کتنی تکاليف پہنچائی تھیں اور اس تناظر میں دونوں ممالک مثالی روابط قائم کريں۔ گزشتہ روز ايتھنز آمد کے بعد وزير اعظم اليکسس سپراس کے ساتھ اپنی ملاقات ميں ميرکل نے سن 2010 تا سن 2014 مالی بحران کے دوران يونانی شہريوں کی قربانيوں کی بھی تعريف کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY