امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے معاشی طور پر تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ کردوں کے خلاف کارروائی سے باز رہے ورنہ ترکی کو معاشی طور پر تباہ کردیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر نے ترکی سے شام میں بیس میل تک محفوظ علاقے کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ شام سے امریکی فوجیوں کی گھر واپسی کا وقت آگیا ہے، شام میں داعش کے بچے کھچے جنگجوؤں پر سخت حملے کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ داعش یکجا ہوئی تو قریب موجود امریکی بیس سے پھر نشانہ بنائیں گے۔
اپوزیشن کی جانب سے شام سے فوج واپس بلانے کے معاملے پر ٹرمپ پر سخت تنقید جاری ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نہ ختم ہونے والی جنگوں کو ختم کیا جائے گا۔












