دنیا کے سب سے بڑے جہاز کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیاب

0
3237

دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ہوائی جہاز کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے ۔

مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال ایلن کی جانب سے دو سال قبل متعارف کروائے جانے والا یہ طیارہ30ہزارفٹ بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ طیارہ مسافروں کو خلاء میں بھیجنے کے بھی کام آئے گا،جو کہ ہاورڈ ہیوزایچ فورہرکو لیس طیارے سے بھی کئی گنا بڑا ہے جس کے ذریعے چھوٹی خلائی شٹل کو مدارمیں بھیجا جا سکے گا۔

اسٹریٹو لانچ سسٹمز کا تیارکردہ یہ ہوائی جہاز اپنی پیٹھ پر راکٹ سوار کرکے اسے بالائی فضا کے قریب لے جائے گا جہاں سے راکٹ داغنا آسان ہوگا۔

ماہرین نے طیارے کے تمام تر نظام کا جائزہ لیا ہے اور آزمائشی طور پر پورا طیارہ اچھی طرح کام کررہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ طیارہ اگلے برس مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY