وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے کے ذمے داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائی گی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دوحا میں‌ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ٹھوس قدم اٹھایا جائے گا.

نظام کی اصلاح کریں گے، تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ نظام کی اصلاح کریں گے، تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا.

وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، قطر اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان برادرمسلم ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کا خواہاں ہے.

واضح‌ رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر قطر میں‌ ہیں، قطر پہنچنے پر نائب وزیرِ خارجہ سلطان بن سعد نے ان کا استقبال کیا۔

یاد رہے کہ ساہیوال واقعے میں چار افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، واقعے کو مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلہ قرار دیا گیا۔

واقعے کے بعد ملک بھر سے شدید ردعمل آیا، وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی، جو کل اپنی رپورٹ پیش کرے گی، خیال رہے کہ اس معاملے پر سی ٹی ڈی کی جانب سے متعدد بار بیانات تبدیل ہوئے۔ْ

SHARE

LEAVE A REPLY