قومی اسمبلی کا اجلاس، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر کا حلف لیا
اسمبلی کا اجلاس ن لیگی رہنما، سابق اسپیکر اور پینل آف چیئرمین ایاز صادق کی زیرِ صدارت شروع ہو گیا۔
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ لگائے گئے تھے ۔
ان کا کہنا ہےکہ 5 ہزار میگا واٹ کے ایل این جی پلانٹس بھی لگائے گئے، 1250 میگا واٹ کا پلانٹ 2019ء میں چلنا تھا، جو بند پڑا ہے ۔
وزیرِ اعظم کے خطاب سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف ایوان میں پہنچے تو قومی اسمبلی میں جئے بھٹو کے نعرے گونجنے لگے۔
آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی، قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرخفیہ ووٹنگ ہو گی۔
یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 9 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کیا تھا لیکن پھر بعد میں اجلاس کی تاریخ بدل کر 22 اپریل کر دی گئی تھی۔ اسی دوران ڈپٹی اسپیکر نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف 123 اراکین کے استعفے بھی منظور کر لیے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے توجہ دلانے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس آج مقررہ وقت پر بلا لیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔













