جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹيٹ‘ کے خلاف شام ميں عسکری آپريشن ايک ماہ ميں پايہ تکميل تک پہنچ جائے گا۔ کردوں کی سيريئن ڈيموکريٹک فورسز کے کمانڈر مظلوم کوبانی نے جمعے کو بتايا ہے کہ عسکریت پسندوں کی آخری پناہ گاہيں آئندہ ايک ماہ ميں ختم کر دی جائيں گی۔
ان کے بقول داعش کے تمام شدت پسندوں کو ايک علاقے ميں گھير ليا گيا ہے اور ان کے خلاف فيصلہ کن کارروائی جاری ہے۔ اس آپريشن کا آغاز پچھلے سال ستمبر ميں ہوا تھا۔ ’اسلامک اسٹيٹ‘ کے آخری چند شدت پسند ہجين کے علاقے ميں سرگرم ہيں۔












